Monday, 12 August 2013

لموں کا مجموعی بزنس اچھا رہا


فلموں کا مجموعی بزنس اچھا رہا،سٹیج ڈراموں کوبھی شائقین کی جانب سے توقع سے زیادہ پذیرائی ملی، کئی فنکاروں میں زبردست مقابلہ جاری
لاہور(طاہربخاری )عیدالفطرپرنمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلموں اورسٹیج ڈراموں نے سینماگھروں اورتھیٹروں کی رونقیں بحال کردیں،عیدکے تیسرے روز بھی شائقین کابے پناہ رش رہا۔ عیدپر12فلموں اور 11 ڈراموں کی نمائش ہو ئی جن میں2اردو،ایک پنجابی ،پانچ پشتو،ایک سرائیکی،دوہالی ووڈ اورایک بالی ووڈفلم شامل ہیں۔اردوفلم ’’جوش ‘‘میں آمنہ شیخ نے مرکزی کردارنبھایا دیگرکاسٹ میں ٹی وی فنکاراورماڈلز شامل ہیں۔’’ڈرٹی گرل‘‘میں نداچوھری ،شاہدخا ن اورحیاعلی نے اہم کردار اداکئے۔پنجابی فلم’’عشق خدا‘‘کے نمایا ں فنکاروں میں شان ،صائمہ ،میرا،وائم دھامی اوراحسن خان شامل ہیں۔پشتوزبان میں بننے والی فلموں میں’’لوفر، بھنگی لالہ، زماں ارمان ،شرط ،اورقربانی ‘‘شامل ہیں جن میں اداکار شاہد خان ،دعاقریشی ،صوبیہ خان،ندا چودھری، حیاعلی، اربازخان،جہانگیرجانی اور دیگر فنکاروں نے اداکاری کے جوہردکھائے ۔سرائیکی فلم ’’سمیع روال‘‘ میں اداکارہ دعاقریشی اورزاہد خان نے مرکزی کردارنبھائے۔ بالی ووڈ فلم ’’چنائے ایکسپریس‘‘ میں شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون نے مرکزی کرداراداکئے ہیں۔ہالی ووڈ فلموں میں’’فاسٹ اینڈ فیورس 6‘‘اور’’لون رینجرز‘‘نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔ سٹیج ڈراموں میں الفلاح تھیٹر میں ’’سجنی‘‘کی نمائش ہوئی جسکی کاسٹ میں اداکارہ خوشبو، افتخار ٹھاکر،طارق ٹیڈی، آصف اقبال ،امان اللہ اورنسیم وکی شامل ہیں ۔نازتھیٹر میں’’مستانی عید‘‘ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں مرکزی کردارماہ نور نبھارہی ہیں جبکہ دیگرکاسٹ میں قیصر پیا، پریاخان، انیشاخان، شاہد خان اورعابدہ بیگ شامل ہیں۔محفل تھیٹرمیں ’’تیراجلوہ طوفانی‘‘کی نمائش ہوئی جس میں نداچودھری ،سخاوت ناز،ناصر چنیوٹی،آفرین اورطاہر انجم اپنے فن کامظاہر ہ کررہے ہیں۔ تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ ’’موج میلہ ‘‘کی نمائش ہوئی جس کی کاسٹ میں میگھا، سردار کمال ،ساجن عباس اورنگارچودھری شامل ہیں۔ الحمرا ہال نمبر1میں ’’جی آیاں نو ں‘‘پیش کیا گیا جس کے فنکاروں میں گلناز، شامین ،انورعلی ،مجاہد رانا اورعابدکاشمیری شامل ہیں جبکہ ہال نمبر2میں’’عیدسجناں دی ‘‘کی نمائش ہوئی جس میں اداکارہ پائل چودھری ،مایا، بندیا ، لکی ڈیئراورافروزخان پرفارم کررہے ہیں۔شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں ’’سوہنوعید مبارک‘‘کی نمائش کی گئی جس کے فنکاروں میں آشا چودھری ،شمع رانا ،سنگم رانا، ماہی شہزادی، صنم خان ،حامد رنگیلا اوردیگرشامل ہیں۔الحمرابھٹہ چوک میں ’’عید چوراں دی ‘‘پیش کیا گیاجس کی کاسٹ میں سونیاشہزادی ،زریں لعل ،بابرہ علی،فضل عباس اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ الحمرا کلچرل کمپلیکس ہال نمبر 1میں ’’آعید منائیں‘‘کی نمائش کی گئی جس میں اداکارہ سونیاسیٹھی ،علی انجم ،انورماہی، نرمل اور شبانہ بھٹی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔الحمراکلچرل کمپلیکس ہال نمبر 2 میں ’’عید عاشقاں دی‘‘کی نمائش ہوئی جس کی کاسٹ میں مدیحہ شہزادی،وسیم اکرم، فضا بھٹی اورفضل عباس کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح میں’’عقل دے انے ‘‘پیش کیاگیا جس میں اداکارہ کومل بٹ ،چندا چودھری، غلام عباس، آمنہ بلوچ ،شمائلہ رانااوردیگرآرٹسٹس اپنے فن کامظاہر ہ کررہے ہیں ۔فلموں نے مجموعی طورپر بہت اچھا بزنس کیا۔سٹیج ڈراموں کوبھی شائقین کی جانب سے توقع سے زیادہ پذیرائی ملی جبکہ اداکارہ خوشبو،ماہ نوراور ندا چودھری میں زبردست مقابلہ جاری ہے ۔تھیٹر سے وابستہ سنجیدہ حلقوں کاکہناہے کہ رواں عید پرشائقین نے سٹیج ڈراموں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے ۔
Daily Dunya 12.8.2012

No comments: