Thursday, 14 June 2012

شہنشاہ غزل خانصاحب مہدی حسن


Mehdi Hassan

شہنشاہ غزل خانصاحب مہدی حسن ۔۔۔طویل علالت کے بعد۔۔۔13 جون2012ء۔۔۔ کو کراچی میں انتقال کر گئے۔یہ ایک عظیم عہد کا خاتمہ ہے جو غزل گائیکی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خانصاحب مہدی حسن ۔۔۔کی اصل پہچان تو غزل گائیکی تھی لیکن وہ ایک منفرد فنکار تھے جو فلمی گائیکی میں بھی بام عروج تک پہنچے تھے۔ درج ذیل طویل مضمون ان کی فلمی گائیکی کی پہلی قسط کے طور پر قبو ل کیجئے ۔۔۔ ان شاء اللہ۔۔۔ وقت ملنے پر باقی تفصیل بھی پیش کی جائے گی۔
فلمی ریکارڈز کے مطابق ۔۔۔خانصاحب مہدی حسن۔۔۔ نے کل441 فلموں کے لئے نغمہ سرائی کی تھی اور 626گیت گائے تھے۔ انکی اردو فلموں کی تعداد 366 تھی جن میں 541 گیت گائے تھے جبکہ74 پنجابی فلموں میں82 گیت بھی تھے۔انہوں نے متعددبنگالی اور سندھی فلمی گیت بھی گائے تھے۔ ریلیز کے اعتبار سے ۔۔۔خانصاحب۔۔۔ کی پہلی فلم ۔۔۔کنواری بیوہ (1956ء) ۔۔۔ اور آخری فلم ۔۔۔ چن پتر (2000ء) ۔۔۔تھی انہوں نے1962ء سے لے کر1989ء تک ۔۔۔28سال تک۔۔۔ مسلسل فلموں کے لئے گائیکی کی تھی۔
خانصاحب کے سب سے زیادہ گیت ۔۔۔محمد علی ۔۔۔پر فلمائے گئے تھے جن کی تعداد سو سے زائد ہے ۔موسیقار ۔۔۔ ایم اشرف ۔۔۔ نے خانصاحب سے سو سے زائد گیت گوائے تھے جبکہ ۔۔۔میڈم نور جہاں۔۔۔ کے ساتھ خانصاحب کے سب سے زیادہ دو گانے تھے۔ خانصاحب 
مہدی حسن۔۔۔ ایک فلم۔۔۔شریک حیات (1968ء)۔۔۔ میں پردہ سیمیں پربھی نظر آئے تھے۔

Read details more on Pakistan Film Magazine on mazhar.dk

1 comment:

Anonymous said...

I all the time used to study paragraph in news papers but now as I am a user of internet
so from now I am using net for posts, thanks to web.
My site - ranking check